سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ملاقات

10

اسلام آباد،28اگست  (اے پی پی):‏سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پیر کو یہاں سپیکر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سرفراز احمد بگٹی کو وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  نگراں وزیر داخلہ نے سپیکر قومی اسمبلی کو عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔