سکھر۔28اگست(اے پی پی) آئی بی اے یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونٹی کالجز اینڈ اسکولز نے نوشہروفیروز، دادو، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، جیکب آباد اور سکھر کے کمیونٹی کالجز اور اسکولوں میں 67 ٹاپر طلباءکے لیے ایک شاندار ہائی اچیورز ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹاپر طلباءاور اساتذہ کو خراج پیش کرنا اور داد دینا تھا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے بطور مہمان خا ص شرکت کی۔
خورشید احمد شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءاور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیئے۔ سید خورشید احمد شاہ نے اپنے تقریر میں، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے نہ صرف علمی اسکلز کو پروان چڑھانے کے عزم کی تعریف کی بلکہ معاشرے میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے تیار افراد کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا کسی بھی ملک کے معیشت میں اہم کردار ہوتا ہے، آدھی آبادی کو سائیڈ لائین کر کے کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ بچیوں کی تعلیم اور ان کی ترقی ضروری ہے، اس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم نے خطہ میں وومین ایجوکیشن کے لیئے وومین یونیورسٹی بنایا ہے۔ میرٹ پہ اساتذہ بھرتی کئے گئے۔ پرائمری تعلیم میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دو کمروں کے اسکولز اور دو اساتذہ سے ملک ترقی نہیں کریگا۔
اس موقع پر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہچان سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعلیمی قابلیت کو فروغ دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔ صدر سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (SANA) مسٹر مقبول احمد ہالیپوٹو نے SANA FAME اسکالرشپ کے المنائی کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباءکی حوصلہ افزائی کی۔











