سکھر؛سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے عطائیوں کے خلاف مہم ، عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل

17

سکھر،08اگست(اے پی پی) : سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مجاہد حسین ، اسٹنٹ کمشنر ڈہرکی محمد ذاکر ،میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر عظیم شاہ اوراسٹنٹ عبدالماجد کی سربراہی میں ڈہرکی تحصیل کے مختلف علاقوں میں قائم عطائی ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس کے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی ٹیم نے ڈہرکی شہر اور داد لغاری کے علاقے میں چھاپے مار ے۔

اس موقع پر عطائی ڈاکٹروں کی متعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے ۔ چھاپوں کے دوران کئی عطائی ڈاکٹرز اپنی کلنکیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر مجاہد حسین کے مطابق کمیشن کی جانب سے پورے ڈویژن میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینک اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے ہیں۔