سکھر: یوسی دس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے لیے ری پولنگ کا عمل جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

30

سکھر،08اگست(اے پی پی): یونین کونسل 10 جیئے شاہ ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیاہے اور علاقے کے 1450 سے زائد مرد و خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

 سکھر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امین بشیر کے مطابق اس پولنگ اسٹیشن سے 25 جون 2022 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین شپ کے امیدوار شفیق پیرزادہ اور وائس چیئرمین کے امیدوار ایوب خان کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے مخالف پی ٹی آئی کے چیئرمین شپ کے امیدوار غلام یاسین مہراور وائس چیئرمین کے امیدوار داوا خان نے الیکشن کمیشن میں پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی اور بوگس ووٹ کاسٹ کرنےکا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ری پولنگ کی درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کے احکامات جاری کیے تھے پولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔