الیکشن آئین کے مطابق تین ماہ میں ہونے چاہئیں کیونکہ الیکشن جتنی جلدی ہوگا تو ہم معیشت کی مزید تباہی سے بچ سکیں گے، سید خورشید احمد شاہ

16

سکھر۔28اگست(اے پی پی): پی پی رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی ہے ہفتے دس دن میں قاتل قانون کی گرفت میں ہونگے انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے کوئی چیز ایک بار خراب ہو جائے تو خراب ہوتی چلی جاتی ہے سید خورشید شاہ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن آئین کے مطابق تین ماہ میں ہونے چاہئیں کیونکہ الیکشن جتنی جلدی ہوگا تو ہم معیشت کی مزید تباہی سے بچ سکیں گے دعوے سے کہتا ہوں الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ہم تمام مسائل سے باہر نکل سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہورہی ہے، مسائل حل کرنے کے لیے ملکر بیٹھیں ہم نے سمجھ لیا تھا کہ پاکستان معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے لیکن حکومت نے اپوزیشن کو ساتھ بٹھانا گوارا نا سمجھا۔ دنیا میں کوئی اپوزیشن حکومت کو معاملات کے حل کے لئے پیش کش نہیں کرتی ہم نے باوجود اس کے ملکی معاملات کی بہتری کے لیے حکومت کو پیش کش کی جس میں وہ سنجیدہ نہیں نظر آئی۔