علی مردان ڈومکی نے بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

3

کوئٹہ،18 اگست (اے پی پی):علی مردان ڈومکی نے بلوچستان کے نگران وزیراعلی کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،جمعہ کو گورنر ہائوس کوئٹہ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے نگران وزیراعلی سے حلف لیا۔

 حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات میر سرفراز بگٹی، سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، سابق وفاقی وزیر  سائنس و ٹیکنالوجی  میر دوستین ڈومکی،سیاسی و کاروباری شخصیات، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز،وکلاء، صحافیوں ،تاجروں اور سرکاری آفیسران نے شرکت کی۔

 چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس کمشنر کویٹہ ڈویژن پولیس کے علاوہ اعلی آفیسران نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔