قصور؛ منشیات فروش گرفتار، 11 کلوگرام منشیات برآمد

31

قصور ،23اگست(اے پی پی ): تھانہ صدر پتوکی پولیس کی ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے 11 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہے۔

 پولیس ترجمان قصورنے اے پی پی کوبتایا کہ لمبے جاگیر کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش فراز گرفتار کر لیا گیا ہے ،ملزم کے قبضہ سے 6 کلوگرام چرس اور 5 کلوگرام افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم فرازتحصیل پتوکی میں بڑی پیمانے پر منشیات کا مکروہ دھندہ کرتا تھا، تھانہ صدر پتوکی پولیس نے امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ صدر پتوکی پولیس کو شاباش دی۔