لاہور؛وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سٹیل شاپ مغلپورہ میں جدید الیکٹرک آرک فرنس مشین کا افتتاح

47

لاہور،06 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مغل پورہ ریلوے ورک شاپ میں الیکٹرک آرک فرنس کا افتتاح کیا جس سے سٹیل شاپ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور معیار میں بہتری آئے گی،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز سمیت سینئر ریلوے حکام موجود تھے،جدید الیکٹرک آرک فرنس مشین کا شمار جدید ترین فرنس میں ہوتا ہے۔ سٹیل شاپ مغلپورہ کا شمار برصغیر کی بڑی سٹیل شاپس میں  کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر ڈی ایس مغل پورہ نے وفاقی وزیر کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فرنس 2019 میں چین سے مغلپورہ لائی گئی تھی اور سول سٹرکچر کا کام 2022 میں شروع کیا گیا تھا۔یہٱٓرک فرنس مشین نا صرف پاکستان ریلوے کی ضرورت کو پورا کرئے گی بلکی مقامی مارکٹ میں بھی سٹیل  مصنوعات مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے  بتایا کہ اس کے  سول سٹرکچر کا کام 2022 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس پراجیکٹ کی کل لاگت 278.4 ملین روپے بنتی ہے جبکہ الیکٹرک آرک فرنس کی صلاحیت 5 ٹن ہے۔