پشاور،14اگست(اے پی پی): محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور پاک فوج کے زیر اہتمام جشن آزادی وزیرستان جیپ ریلی جنوبی وزیرستان سے ہوتی ہوئی ڈیرہ اسماعیل خان میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ریلی میں ملک بھر سے 50 سے زائد جیپیں شریک ہوئیں۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے مطابق ضم اضلاع میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، اسلئے ریلی میں پنجاب سے آئے بائیکرز نے بھی حصہ لیا۔ریلی میں اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عمر خیام، دوسری انعام اللہ اور تیسری باسط نے حاصل کی۔بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن رضوان، دوسری طاہر سلمان اور تیسری ادریس قریشی نے حاصل کی۔سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن ظفر بلوچ، دوسری نے بحرو مزاری اور تیسری جمیل حمدانی نے حاصل کی۔بائیکرز میں ثاقب شاہ نے پہلی، ابوبکر نے دوسری اور حمید نے تیسری پوزیشن لی۔
تقریب کے آخر میں فاتح ڈرائیورز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔











