نوشہرہ ورکاں، 14 اگست (اے پی پی): صحافتی تنظیموں کی جانب سے 76 ویں یوم آزادی تقریبات کا اہتمام کیا گیا،جس دوران سالگرہ پاکستان کے کیک کاٹے گئے۔ جشن آزادی کی پر مسرت تقریبات پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں آفس میں اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے مقامی مارکی میں منعقد کئے گئے، دونوں صحافتی تنظیموں نے تقریبات کا اہتمام شایان شان کیا اور مقامی انتظامیہ نے تقریبات میں شرکت کی۔
پریس کلب آفس میں نوشہرہ ورکاں کے معروف گلو کار طارق خوشحال نے ملی نغمہ پیش کیا اور سابق ایم این اے مسلم لیگ ن حاجی مدثر قیوم ناھرا نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام سلام شہداء تحریک پاکستان تقریب میں شرکت کی۔











