ملتان، پاک نیپال کرکٹ ٹیموں نے ایشیاء کپ 2023ء کے افتتاحی میچ سے ایک روز قبل پریکٹس کی

23

ملتان، 29 اگست( اےپی پی): پاک نیپال کرکٹ ٹیموں نے ایشیاء کپ 2023ء کے افتتاحی میچ سے ایک روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم  میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا  بعد سہ پہر ساڑھے چار بجے سے رات ساڑھے سات بجے تک جاری رہنے والے اس پریکٹس سیشن کے دوران فٹنس ورک بھی کیا گیا۔ وارم اپ اور کول ڈاؤن ایکسرسائز کی گئیں ،کھلاڑیوں نے باولنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں بھرپور پریکٹس کی۔

پریکٹس سیشن کے موقع پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لوکل سکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی اور خوب نعرے بازی کی۔