ملتان، : آر پی او نے بورڈ امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے

17

ملتان، 29 آگست ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد سہیل چودھری نے بورڈ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے

 اس موقع پر آر پی او ۔ کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچے محنت اور  جزبے سے تعلیم حاصل کریں۔

مزید بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کے بیٹوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید جزبے اور شوق سے تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی سے ان کی کاکردگی میں مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ اور وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

آ ر پی او نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران جلیل کے بیٹے محمد طلحہ عمران اور کانسٹیبل عامر حسین کے بیٹے حافظ محمد صائم حمزا کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔