ملتان؛ کمشنر انجینئر عامر خٹک کا نشتر2 کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ

7

ملتان،02 اگست(اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے نشتر2 کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔انہوں نے نشتر 2 پر کام کی رفتار بڑھانے  کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وقت مقررہ پر ہسپتال مکمل کرنے کیلئے ورک فورس میں اضافہ کیا جائے، حکومت پنجاب نشتر ٹو کے تمام فنڈز بروقت فراہم کررہی ہے۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک  نے کہا کہ نشتر ٹو ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گااور اسکی تعمیر سے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سےصحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں، نشتر ٹو منصوبے پر دن رات کی شفٹ میں کام کیا جائے۔