ٹنڈو محمد خان؛مچھروں کی افزائش میں اضافہ،شہر بھر میں مچھر مار اسپرے کا عمل شروع

13

ٹنڈو محمد خان، 02 اگست (اے پی پی): حالیہ تیز بارشوں کے بعد مختلف مقامات پر برساتی پانی جمع ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو گیا ہے، شہری ملیریا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نشاندہی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹنڈومحمدخان کے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید قاسم نوید قمر نے فوری طور پر شہر بھر میں مچھر مار اسپرے کرنے کے احکامات جاری کئے، انتظامیہ نے فوری طور  پر شہر کے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپرے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید قاسم نوید قمر کے مزکورہ اقدام کو سراہتے ہوئے خوش آئند ابتدا قرار دیا ہے۔