ملتان:ہونہار خواتین کرکٹرز کی تلاش کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا

17

ملتان 23 آگست (اے پی پی ):پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں ہونہار خواتین کرکٹرز کی تلاش کی حکمت عملی کے تحت گراس روٹ لیول پر ٹرائلز کا انعقاد کیا ٹرائلز آج سے اکتیس آگست تک آٹھ اکیڈمیز کے منعقد ہونگے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹرائلز مختلف عمر کی خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیت دیکھانے اور اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں گے ٹرائلز کی نگرانی قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کی سربراہی سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کریں گے اور اس میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال شامل ہیں ٹرائلز تین کیٹگریز انڈر 19، ایمرجنگ اور سینئرز میں ہوں گے. ٹرائلز سے سلیکشن کمیٹی کو ٹیلنٹ تلاش کرنے اور پاکستان انڈر 19 اور ایمرجنگ سکواڈ کے سلیکشن میں مدد ملے گی ویمنز کرکٹ کی ہیڈ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ملک گیر ٹرائلز کے زریعے ہم نئی باصلاحت کرکٹرز کو آگے لانے کے لیے کوشاں ہیں، اور کہا کہ آنے والے دنوں میں خواتین کرکٹرز کے کئی ایونٹس ہیں اور ان ٹرائلز سے ہمیں بہترین ہونہار ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔