ملتان،25 اگست(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ،کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر لائٹنگ اور صفائی و ستھرائی کے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عملے نے سٹیڈیم انکلوژرز میں دھلائی اور صفائی مکمل کرلی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم جاری کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میلے کے افتتاحی میچ کی میزبانی اعزاز ہے ۔
عمر جہانگیر نے کہا کہ کرکٹ شائقین کیلئے خصوصی شٹل سروس اور پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا اور ٹکٹوں کی فروخت اور چیکنگ کے میکنزم کی کڑی نگرانی کرینگے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہمان ٹیموں کا شہر کی کلچرل سجاوٹ کے ذریعے بھرپور استقبال ہوگا۔











