میرپورخاص؛ماں کے دودھ کی اہمیت کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے دو روزہ سیمینار کا انعقاد

14

میرپورخاص،05 اگست(اے پی پی): محکمہ صحت، یونیسف اور  شفاء فاؤنڈیشن کے تعاون سے ماں کے دودھ کی اہمیت کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے  میرپورخاص میں دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا  گیا۔سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر نور مصطفی لغاری نے کی۔ سیمینار میں ماں کے دودھ کی افادیت کے ساتھ کام پر جانے والی  مائیں اور حکومت کی طرف سے  بنائے گئے قانونی نکات پر بھی بات کی گئی۔

اس موقع پر ‏ڈپٹی کمشنر نور مصطفی لغاری ، ڈائریکٹر ہیلتھ میرپورخاص  ڈاکٹر شریف، ڈسٹرجٹ ہیلتھ آفیسر  میرپورخاص ڈاکٹر جے رام داس، یونیسیف اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران  نے خطاب کیا، پروگرام کے شروع میں اگاہی واک  کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

سیمینار کے دوسرے دن ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شریف نے سیمینار کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں ڈاریکٹر ہیلتھ ،ڈی ایچ او ،ایڈیشنل  ڈی ایچ او ڈاکٹر شکور کے علاوہ دیگر محکمہ صحت اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکاء سے اس عالمی ہفتے کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو سراہا۔