میرپور خاص،(اے پی پی):ماڈل اینڈ ٹرائل کورٹ نے دو خواتین پر چرس،آفیم اور آئس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنادیں، بیگم عرف ببلی کو 22 سال قید اور 15 ہزار جرمانہ جبکہ نازیا کو 9 سال 6 ماہ قید اور 65 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔
دونوں خواتین پر گزشتہ سال وومین پولیس اسٹیشن میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ داخل کیا گیا تھا،ماڈل ٹرائل کورٹ نے غریب آباد پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو بھی جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی،شاہنواز انٹر نامی مجرم کو 10 سال قید اور 02 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔











