نوشہرہ ورکاں ، اسلامی شعار کو سمجھنے کے لیے قرآن و حدیث سے رہنمائی ہمارے ایمان کا جز ہے، سید شبیر احمد

21

نوشہرہ ورکاں، 27 اگست( اے پی پی): سید شبیر احمد عباسی ناظم تبلیغ ضلع گوجرانوالہ نے جماعت اسلامی پاکستان کے 82 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کے دوران کہا ہے کہ انسان کے اندر شعور بیدار ہو جائے زندگی کے ہر پہلو پر کامیابی نصیب کا حصہ بن جاتی ہے اور اسلامی شعار کو سمجھنے کے لیے قرآن و حدیث سے رہنمائی ہمارے ایمان کا جز ہے،نوشہرہ ورکاں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 82ویں یوم تاسیس تقریب میں دیگر مقررین حافظ غلام مصطفے نائب امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ ڈاکٹر حافظ محمد انور رضا نے جماعت اسلامی کی دین کی نسبت سے خدمات بارے مفصل بیان کیا۔اور جماعت اسلامی نوشہرہ ورکاں کے امیر اور ساتھی مہمانوں کو یوم تاسیس تقریب میں ویلکم کہتے رھے اور شرکاء میں معززین علاقہ سول سوسائٹی کے ارکان اور صحافیوں نے شرکت کی۔