ملتان، ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان نیپال کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائےگا

2

ملتان، 27 آگست ( اےپی پی): پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل پہنچے پر سرائیکی اجرک پہنا کر استقبال کیا گیا۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ کے 4 میچوں کی میزبانی پاکستان کرے گا جن میں ایک میچ سپر فور مرحلے کا بھی شامل ہےایشیا کپ کے تیرہ میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہےجن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔