واہ کینٹ؛ مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ،دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

10

واہ کینٹ ، 18 اگست (اے پی پی(: ٹیکسلا پولیس  نے اہم کارروائی کرتے  ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث یوسف گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا   ہے  اور ان سے  چوری شدہ 04 موٹر سائیکل، پینتیس ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ یوسف، قدرت اللہ اور عاصم شامل ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے کامیاب کارروائی کے بعد ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔