لاہور21اگست ( اے پی پی ): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا7واں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو خصوصی پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو10 دن میں امدادی رقوم ادا کرنے کا حکم فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد اوورہیڈ برج سے گٹ والا روڈ کی تعمیر و مرمت اور کشادہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں لاہور اور فیصل آباد کی واٹر سینی ٹیشن ایجنسی میں بہتری کیلئے فرانسیسی ایجنسی فار ڈویلپمنٹ سے معاونت لی جائے گی مری میں سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے جدید مشینری خریدنے کا فیصلہ، سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے پروگرام کی منظوری لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈزکی اور بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے مزار کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈز کے اجراء اورپراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں پرائم منسٹر نیشنل پروگرام کے تحت پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی اصولی منظوری ”فلڈ پروٹیکشن سیکٹر پراجیکٹ تھری“کوسالانہ ترقیاتی پروگرا م 2023-24 میں شامل کرنے کی منظوری پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چکوال اوردیگر مقامات پر سمال ڈیمز کیلئے فنڈزکے ازسرنو اجراء کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، عامر میر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔











