ملتان،29 اگست(اے پی پی ): وفاقی محتسب ملتان محمود جاوید بھٹی سے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ وفاقی محتسب ملتان کو پیش کیا۔
اس موقع پر وفاقی محتسب ملتان محمود جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب اور کنزیومر پروٹیکشن کونسل عوامی خدمت کے بہترین ادارے ہیں، یہاں پر عوامی مسائل بالکل مفت اور فوری طور پر حل کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں وفاقی محتسب اور کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صارفین اپنے حقوق کو پہچانیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہم ہر وقت تیار بیٹھے ہیں،صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔











