ملتان، ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ ورلڈ نمبر ون ٹیم کا سامنا ہے، کپتان روہیت پاؤڈل

20

ملتان 29 آگست ( اےپی پی): نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت پاؤڈل کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ ورلڈ نمبر ون ٹیم کا سامنا ہے اس لحاظ سے میچ جیتنے کی پلاننگ کی ہے۔گذشتہ شام ملتان میڈیا سنٹر میں پری ایشیاء کپ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری نیپال ٹیم کےلیے یہ کامیابی ہے کہ ہم ایشیاء کپ کھیل رہے ہیں۔دونوں ٹیموں میں تجربے کا بہت فرق ہے، پاکستان ایک تجربہ کار ٹیم ہےدونوں ٹیموں کے پاس بہترین باؤلر اور بیٹس مین ہیں، ہم نے کامیابی کےلیء کافی تیاری  کی ہیں، ہمیں اپنی باؤلنگ پر فوکس کی ضرورت ہے۔ہم پاکستان کی میزبانی کو بہت انجواۓ کر رہے ہیں۔پاکستان میں پہلی دفعہ کھیل رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہاں کی وکٹ بہت اچھی ہے۔