وہاڑی، 08 اگست ( اےپی پی): نشان حیدر میجر طفیل شہید کے یوم شہادت پر پروقار تقریب کا انعقاد ان کے مزار پر کیا گیا۔ تقریب میں میجر طفیل شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے شہید کے مزار پر پھول رکھے اور میجر طفیل شہید کو پولیس دستہ کی سلامی دی گئی۔
اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ میجر طفیل شہید نے جان دیدی لیکن وطن پر آنچ نہ آنے دی
ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جانوں کے نذرانے دینے والوں کی موجود گی میں وطن پر آنچ نہیں آسکتی ۔ شہادتیں ملک و قوم کی سلامتی کی ضامن ہیں ۔











