جوہر آباد۔ 01 اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور جنرل سیکرٹری کرم الہی بندیال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) ضلع خوشاب میں ایک پیج پر ہے، انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہر حلقہ سے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔ وہ مسلم لیگ( ن) کے ضلعی دفتر مین ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر ر ہے تھے ۔ اس موقع پر گزشتہ روز باجوڑ میں ہو نے والی دہشتگردی کی پر زور مذمت کی گئی اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی زخمیو ں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ۔ڈاکٹر غوث خان نیازی نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ملک کرم اللہ بندیال نے کہا کہ جس کو پارٹی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کرے گی مسلم لیگ ن اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ ہم میں کوئی اختلاف نہیں انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں ہمارے تمام امیدوار جیتن گے۔اس موقع پر ضلعی صدر لائزرفورم ضلع خوشاب چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک آدمی کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے دہشتگردی کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے۔جب بھی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا تو ملک دشمن عناصر سرگرم ہوگئے جنہیں مسلم لیگ ن کچل کر دم لے گی۔اس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔











