پشاور؛ ایکسائز کی کامیاب کارروائی ، 6ہزار گرام ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار

24

 پشاور،14 اگست(اے پی پی): ایکسائز انٹیلجنس بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے چارسدہ میں ایک مشترکہ کامیاب آپریشن کے دوران 6000 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے  اور دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر قایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن، انچارج انسپکٹر ای ائی بی  -ون اور اور سب انسپکٹر انچارج ای ائی بی  – فور نے بمعہ دیگر نفری چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی نمبری SB 020 اسلام آباد کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 6000 گرام ہیروئن برآمد کرلی، جبکہ دو ملزمان محمد یعقوب ولد خان زیب ساکن کوکی خیل علی مسجد جمرود اور موسی واحد ولد عبدالحلیم ساکن زخہ خیل لنڈی کوتل کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔