پشاور؛  یوم شہدا پولیس کے موقع پر سروسز ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

38

پشاور، 4اگست(اے پی پی): یوم شہدا کے موقع پر پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی خاطر خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، فاطمید فاونڈیشن کے زیر اہتمام اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں کپیٹل سٹی پولیس، سٹی ٹریفک پولیس کے جوانوں اور مختلف یونٹس کے جوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔

اس موقع پر خون عطیہ کرنے والے افسروں اور جوانوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی اوسید اشفاق انور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پشاور پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں جن کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس نے ماضی میں بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جبکہ آئندہ کے لئے بھی اپنے اسلاف کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاعلاج مرض میں مبتلا افراد کی مدد کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔