پہلی کمانڈر کراچی،دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ایلیٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

2

اسلام آباد،28 اگست(اے پی پی ):پہلی کمانڈر کراچی اور دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ایلیٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا، ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 104 مرد اور 56 خواتین کھلاڑی شریک ہیں،چیمپئن شپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی،اس چیمپئن شپ سے قومی سطح پر باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو چیمپین شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،تقریب میں سول و ملٹری افسران اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔