چنیوٹ،28 اگست(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیداکرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے پولیس ڈرائیونگ سکول میں آگاہی سیمینار کا انعقا دکیا۔
ڈی ایس پی ٹریفک سجاد حسین،انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سید علی رضانے طلباء کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔آگاہی لیکچر میں طلباء کواوورسپیڈ،18سال سے کم عمر ڈرائیونگ کے مضمرات سے آگاہی دی گئی۔طلباء کو ٹریفک قوانین,ٹریفک اشاروں، روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق لیکچردیا گیا۔طلباء کو ہیلمٹ کے استعمال،لائن اور لین،زیبرا کراسنگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔حادثات کی روک تھام کیلئے طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی گئی۔ٹریفک ایجوکیشن کے افسران نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سجاد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف فورمز سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔
ڈی ایس پی ٹریفک نے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین, روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔











