چودہ اگست کو قومی ترانہ پڑھنے کا بھارتی ریکارڈ توڑیں گے؛ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

24

کراچی،13 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے  کہا کہ  14اگست کو قومی ترانہ پڑھنے کا بھارتی ریکارڈ توڑیں گے۔

شاہراہ فیصل پر ریلی کے آغاز کے مقام اور مزار قائد کے دورہ  کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ریلی  کے موقع  پر  ملی نغموں کیلئے ایک اسٹیج بھی بنایا جائے گا، جبکہ ثقافتی پروگرام آرٹس کونسل کے صدر ترتیب دے رہے ہیں، اس کے علاوہ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دنیا تک پیغام پہنچانا ہے کہ پاکستانی قوم ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ نو مئی جیسے واقعات نے پاکستان کا امیج خراب کیا ہے، اب ہم سب نے پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہر حال میں جاری رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کم آمدنی والے افراد کے لئے ہیلتھ انشورنس کا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوامی گورنرکا لقب ملنے پر فخر محسوس کرتاہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ میرے بس میں ہے عوام کے لئے کرتا رہوں گا۔