چوہدری امتیاز احمد ورک، پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے صدر منتخب

45

 

گوجرانوالہ،29اگست(اے پی پی): چوہدری امتیاز احمد ورک، پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے صدر منتخب  ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا  ہے کہ گوجرانوالہ کو محرومیوں سے نکال کر خوبصورت گوجرانوالہ بنائیں گے جہاں شہریوں کیلئے تمام سہولیات میسر ہونگی۔

امتیاز ورک، راشد علی سندھو، ڈاکٹر مزمل ہاشمی، شوکت ورک پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کی ضلعی باڈی کی پریس کانفرنس  نجی   ہوٹل سول لائن میں ہوئی جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کی باڈی سمیت تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواران نے شرکت کی اور چوہدری امتیاز احمد ورک کو بطور صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کا اعلان کیا گیا۔ چوہدری امتیاز احمد ورک آزاد حیثیت سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار رہ چکے ہیں اور گوجرانوالہ میں بے لوث خدمت کرنے والی شخصیت ہیں۔

پریس کانفرنس میں چوہدری امتیاز احمد ورک صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ نے پارٹی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور اسلامی فلاحی پاکستان ہے، ہم اپنے منشور کے مطابق پاکستان کو فلاحی بنانے میں ہر طرح کی ممکنہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک نہایت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،  ان حالات میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر ممکنہ کوشش کر کے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ریلیف  منصوبے شروع کرے گی۔

 چوہدری امتیاز احمد ورک  نے کہا کہ  پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانولہ حقوق گوجرانولہ کی تحریک شروع کر رہی ہے،گوجرانوالہ کا اکلوتا ہسپتال شہریوں کو صحت کی سہولیات دینے سے قاصر ہے، ٹوٹی سڑکیں گوجرانوالہ کی سیاست کو کوس رہی ہیں ، ہزاروں طلبہ ہر روز تعلیم کیلئے دوسرے شہروں کے دھکے کھاتے پھرتے ہیں،ضلع میں یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے والدین اپنی بچیوں کو دوسرے شہر بھیجنے پر تحفظات کا شکار ہیں۔ گوجرانوالہ کے چھوٹے تاجر کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی، چیمبر آف کامرس تجارتی صنعتوں کو سہولیات دینے سے قاصر ہے ، گوجرانوالہ شہر میں سیوریج کی نازک صورتحال ہے کہ ہلکی سی بارش میں گوجرانوالہ کے انڈرپاس اور سڑکیں دریاوں کا منظر پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کا سب سے بڑا ضلع ہونے کے باوجود ہائیکورٹ بنچ سے محروم ہے جو کہ اس ضلع کی ضرورت ہے۔