ڈیرہ غازیخان؛ غیر معیاری زرعی ادویات تیار کرنے پر ایک ماہ میں 20 افراد گرفتار، 1844 لٹر زرعی ادویات ضبط

12

ڈیرہ غازی خان ،04 اگست(اے پی پی): ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں غیر معیاری زرعی ادویات تیار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیاہے، ایک ماہ کے دوران  پیسٹی سائیڈز کے نمونے ناقص ثابت ہونے پر 23مقدمات درج کر کے بیس افراد گرفتار کیے گئے اور57لاکھ روپے مالیت کی 1844 لٹر زرعی ادویات ضبط کر لی گئی ہیں۔

اس حوالے سے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرناصر محمود بشیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پیسی سائیڈز کے نمونے لیں اور بروقت تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں اشیائے خورد ونوش سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں، گزشتہ ماہ چاروں اضلاع میں 336ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کرنے کے ساتھ 57لاکھ 53ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 79کارباری مراکز سربمہر کیے گئے ہیں۔

 کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے معاملات کی خود نگرانی کریں، چیف سیکرٹری پنجاب کے 26انیشیٹوز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔