اوکاڑہ؛ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم ان شہداء کی قربانیوں کا بدلہ نہیں چکا سکتے،ڈی پی او

32

اوکاڑہ،04اگست(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، یہ دن ان شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنے آج کو قربان کر دیا ہم ان شہداء کی قربانیوں کا بدلہ نہیں چکا سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر خصوصی پیغام میں  کیا۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کی زرخیز دھرتی کے 41 سپوتوں نے آپ سب کے جان و مال عزت کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی، یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی قربانیوں کا بدلہ صرف اسی طرح سے چکایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ عہد کریں کہ ہم عوام کی جان و مال عزت کے دشمنوں، اس ملک کے دشمنوں کے ساتھ جنگ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا کہ  اوکاڑہ پولیس پرعزم ہے کہ ہم ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔