ڈیرہ غازی خان، ترقیاتی منصوبے دی گئی مدت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر

21

ڈیرہ غازی خان، 27 اگست (اے پی پی): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے دی گئی مدت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں،غیر ضروری تاخیر پر کارروائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے جو ٹائم لائنز دی گئی ہیں اس  پر عملدرآمد کرایا جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیری حربے استعمال نہ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں جاری ان ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا مقصد عوام کے لیے سہولیات پیدا کرنا ہے۔ کمشنر نے کہا ان ترقیاتی منصوبوں کی

 غیر جانبدار ذرائع سے کراس چیکنگ کرائی جائے گی اور کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز،ایس ایز،ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔قبل ازیںڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے شرکا کو منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔