ڈیرہ غازی خان: نہم جماعت کےبورڈ امتحانات میں کامیابی کا تناسب56.96 فیصد رہا

103

ڈیرہ غازی خان۔ 22 اگست (اے پی پی):تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے نہم  جماعت کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب56.96 فیصد رہا۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن کریم بخش نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے نہم  جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کو کمپیوٹر پر کلک کر کے  آن لائن کیا۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن رشید ،کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر اور دیگر موجود تھے۔امتحانات میں 107777 امیدواروں نے حصہ لیا اور 61400 امیدوار کامیاب ہوئے۔ضلع مظفر گڑھ 65.54  فیصد کامیابی کے  تناسب کے ساتھ پہلے نمبر،کوٹ ادو 61.68 فیصد  کے ساتھ دوسرے ،ضلع لیہ 53.86 فیصد کے ساتھ تیسرے،تونسہ 53.80 فیصد کے ساتھ چوتھے،ڈی جی خان ضلع 51.76 فیصد کے ساتھ پانچویں اور  ضلع راجن پور  49.98 فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا.بورڈ میں طالبات کی کامیابی کی شرح  64.93 فیصد اور طلباکی  59.89 فیصد رہی۔ڈی جی خان بورڈ میں  کامیابی کا تناسب 56.96 فیصد رہا۔