ڈیرہ غازی خان ،15 اگست (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرفراز احمدنے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاور مختلف بیرکس اور بلاکس کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل پوچھے. انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرفراز احمد نے معمولی جرائم میں ملوث تین قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہاکرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 محمد ہارون، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بلال اصغر، اور میڈیکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔











