کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے،ڈی پی او بھکر

19

بھکر، 09 اگست(اے پی پی): ڈی پی او بھکر حافظ محمد نوید قمر قریشی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔

 یہ بات ڈی پی او نے  کھلی کچہری میں کہی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے اور انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر انکی درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کرکے ہدایات بھی جاری کیں اور کہا  کہ  میرا مقصد شہریوں کے مسائل براہ راست سن کر انکو فوری حل کرنا ہے۔