گوجرانوالہ؛ پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام وفائے پاکستان مارچ، کارکنان کے  پاکستان زندہ بادنعرے

80

گوجرانوالہ،16 اگست(اے پی پی):پاکستان سنی تحریک وزیرآبادعلی پور چٹھہ کے زیر اہتمام وفائے پاکستان مارچ ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ کی قیادت میں نکالاگیا۔ اس موقع پر عوام الناس کی ایک بڑی تعداد نے مارچ میں شرکت کی۔ کارکنان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وفائے پاکستان مارچ دفتر پاکستان سنی تحریک تحصیل علی پور چٹھہ  سے شروع ہو کر  اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا  مزار شریف غازی عامر عبدالرحمن چیمہ شہید رحم اللہ تعالی علیہ سارو کی چیمہ جا کر اختتام پذیر ہوا ۔

 پاکستان سنی تحریک کے ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ نے وفائے پاکستان مارچ سے خطاب میں کہا کہ  ملک و قوم کو حقیقی آزادی کیلئے حقیقی جدوجہد کرنا ہوگی،معاشرتی وطبقاتی تقسیم نے ملک کو کمزورکیاہے،جاگیردانہ و ڈیرہ شاہی سیاسی اجارہ داری نے کمزورطبقہ کو اپنے ظلم میں جکڑ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام  اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملک تحفظ اور دفاع پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

محمدجاویدبٹ نے کہا کہ چنداشرافیہ کا ریاست اور سیاست پر قبضہ ہے ، ملک کی معیشت،دفاع ،زراعت،صنعت ،تجارت ،تعلیم، صحت،روزگار پر تمام طبقات کوبرابر حق ملنا چاہئے۔

دیگرعلماومشائخ نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت خطے کی خودمختاری اور سالمیت کیلئے بڑا خطرہ ہے،ملکی خودمختاری اور دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

مارچ میں حضرت علامہ مفتی محمد ادریس القاسمی ،حضرت علامہ پیر قاری حسنات احمد اظہر ،حضرت علامہ پیر صفدر علی چٹھہ ،حضرت علامہ قاری احسان علی گیلانی ،حضرت علامہ حافظ محمد افتاب ،پیر محمد ساجد نوشاہی  محمد نوید اختر گیلانی ،حضرت علامہ قاری محمد ابوبکر گیلانی،محمد بوٹا قادری صدر سنی تحریک سٹی علی پور چٹھہ ،حاجی طارق محمود ،عابد حسین مغل ،محمد شاہد بھٹی ،الحاج زاہد سلطان بٹ،صداقت علی قادری ،محمد طاہر و دیگر نے شرکت کی۔

مزار شریف  غازی عامر عبدالرحمن چیمہ شہید رحم اللہ تعالی علیہ سارو کی چیمہ پر حاظری بھی دی اور دعا خیر کی گئی۔