ہم گڈ گورننس کے لیے آئے ہیں تاکہ عوام ہم سے مستفید ہو سکیں۔ نگراں صوبائی وزیر فیروز جمال

25

پشاور،29 اگست(اے پی پی): نگراں صوبائی وزیر برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ، میوزیم اور محکمہ اطلاعات بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نئے تفریحی پارکس، ٹورسٹ پارکس، سکینگ، نئی چیئر لفٹس، نئے ٹورازم ٹریکس، صفائی، سیاحوں کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ان فوری اثرات کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔

 ان خیالات کا اظہار وزیر سیاحت نے اپنی زیر صدارت محمکہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ، میوزیم کے اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ بائیون میں سکی ریزورٹ پراجیکٹ بنایا جائے گا جس سے سالانہ کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوگی، اس سے ہماری معیشت کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورازم پولیس کے ذریعے سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ٹورازم ہیلپ لائن 1422 بھی قائم کی گئی ہے جس پر سیاح کسی بھی قسم کی مشکلات میں کال کر سکتے ہیں۔

بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ سیاحوں کو بھی ماحول کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ سیاحتی مقامات پر گندگی نہ پھیلے۔ پاکستانی سیاحت کی کل آمد میں خیبرپختونخوا کا حصہ 37 فیصد ہے۔اسلئے آثار قدیمہ کے مقامات کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بہت سارے آثار قدیمہ موجود ہیں۔  عوام کو چاہیے کہ وہ آکر آثار قدیمہ کی سائٹس کا دورہ کریں اور اسکے بارے میں سیکھیں، جس کیلئے آثار قدیمہ میں موجود گائیڈز انہیں اس کی تاریخ کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔