ڈیرہ غازی خان،14 اگست(اے پی پی): پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر پرچم کشائی کرنے ساتھ کیک کاٹا گیا اور طالبعلموں نے ملی نغمے پیش کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت حاصل ہونے والے ملک میں ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اساس ”لا الہ الا اللہ” پر رکھی گئی تھی یہ الفاظ ایک مکمل ضابطہ حیات ہیں، جن کے مطابق ہم سب نے اپنے ملک کی بہتری، خوشحالی اور ترقی کے لیے یکجا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس وطن کی حفاظت کرنی ہے۔
اس موقع پرتحریک آزادی پر مبنی ایک دستاویزی فلم پیش کی اور تقرری مقابلوں بھی اہتمام کیاگیا جس میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور اس کی تعمیر و ترقی کے لیئے دعا بھی کی گئی۔











