یوم آزادی پر سبی یوتھ اتحاد، قومی امن کونسل کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

18

سبی، 14 اگست(اے پی پی ):سبی یوتھ اتحاد، قومی امن کونسل  پاکستان کے  چیئرمین سردار ابراہیم خان باروزئی کی قیادت میں پبلک پارک سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس چوک پر پہنچی جہاں پر قومی امن کونسل کے سبی ڈویژن کے چیئرمین سردار ابراہیم خان باروزئی ، قومی امن کونسل آر پاکستان کے سبی ڈویژن کے وائس چیئرمین سردار شادی خان نودھانی، سبی یوتھ اتحاد کے صدر محمد عامر گور ، یوتھ رکشہ یونین کے ماما احمد خان اور یوتھ رکشہ یونین کے صدر محمد حسین مری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو آج پاکستان کی آزادی کا دن بہت بہت مبارک ہو ہم اللہ کا شُکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں آزاد وطن میں پیدا کیا، اللہ پاک ہمارے وطن پاکستان کو تا قیامت تک سلامت رکھے۔