احمدپورشرقیہ؛12 ربیع الاول کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

69

احمدپورشرقیہ،15ستمبر(اے پی پی ):12 ربیع الاول کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال میں اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد ہاشمی نے کہا کہ ربیع الاول کی آمد ہم سب کے کےلیے مشعل راہ ہے تمام مکاتب فکر کےافراد جشن ولادت کو نہایت عقیدت و احترام سے منائیں ، ربیع الاول کی خصوصی آمد سے قبل جلوس روٹس لائٹنگ اور چوکوں کو خوبصورت طریقے سے  سجایا جائے گا اور لنگر کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اجلاس میں   مختلف مکاتب فکر کے علماء ،تاجران اور سرکاری افسران ،ایس ایچ او سٹی محمد بلال قریشی، ایس ڈی او ہائی وے شان علی، انچارج ریسکیو1122عابد رحیم، میونسپل افیسر فنانس قاضی محمد نعیم، انچارج ویسٹ منیجمنٹ اپریشنل سہیل منظور، انچارج ٹریفک محمد شہباز  ے شرکت کی ۔

اجلاس میں ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مفتی محمد محسن فیضی، مولانا عبدالعزیز خان فیضی، حاجی محمد یوسف، سید نسیم عباس بخاری، الحاج غلام یاسین سومرو، سید غلام مجتبی بخاری، لالا محمد اسلم قریشی، سید عبداللہ شاہ، ملک عبدالمصطفی سعیدی، مولانا عاشق فرید مہروی، مفتی محمد حسین فیضی، سید علی رضا کاظمی، سید تنویر بخاری، مولانا محمد احمد جالندھری شریک تھے۔