بلوچستان میں سنگل ٹیچر اسکلولز کی تعداد 4 ہزار ہے ۔ 5 ہزار 700 اسکلولوں میں ٹوائلٹس اور بیٹھنے کو ٹاٹ تک نہیں، نگران وزرا

21

کوئٹہ 08 ستمبر(اے پی پی): بلوچستان میں سنگل ٹیچر اسکلولز کی تعداد 4 ہزار ہے ۔ 5 ہزار 700 اسکلولوں میں ٹوائلٹس اور بیٹھنے کو ٹاٹ تک نہیں ۔ نگران وزرا جان اچکزئی ، امیر جوگیزئی اور قادر بخش بلوچ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں بتایا ہر ضلع میں ماڈل اسکول دینا چاہتے ہیں ۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا دہشتگردی اور اسمگلنگ جڑ سے مٹانا ہے ۔ سازگار ماحول سرمایہ کاروں کو دینا ترجیح ہے ۔ وزیر صحت امیر جوگیزئی نے کہا ڈاکٹرز کی لاپرواہی کا نوٹس لیا ہے ۔ طبی عملہ کی کمی پوری کرنے کیلئے ملک کے بہترین ڈاکٹرز بلوچستان لائیں گے ۔ قادر بخش بلوچ نے ٹوراسٹ بزنس کے فروغ کیلئے حکمت عملی کی وضاحت کی ۔