بھارت بلوچستان میں بھی طویل عرصہ سے دہشتگردی میں ملوث اور معصوم انسانی جانوں کے قتل کا ذمہ دار ہے ؛جان اچکزئی

31

 

 

کوئٹہ،23 ستمبر(اے پی پی): نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی  نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں بھی طویل عرصہ سے دہشتگردی میں ملوث اور معصوم انسانی جانوں کے قتل کا ذمہ دار بھی ہے  ۔

 نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیاں کینیڈا سمیت دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں ،کینڈا کے شہری کے قتل کے بعد دنیا بھی اب بھارتی دہشتگردی کو سمجھنے لگی ہے ۔ ان کا کہنا تھا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ اور پاکستان کے موقف کو انتہائی موثر انداز میں پیش کیا ۔