بھکر ،29 ستمبر(اے پی پی ):عید میلاد النبی ﷺ 12 ربیع الاول کے موقع پرضلع بھکربھر میں 55 جلوس پولیس کے سخت سکیورٹی حصار میں جاری ہیں، ڈی پی او محمد نوید نے بھکر اور دریا خان کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔
انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں،انہوں نے پولیس افسران کوسکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمد نوید نے بھکر شہر اور دریا خان کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ڈی پی او علمائے کرام اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی، شرکاءکے ساتھ گھل مل گئے ۔منتظمین جلوس نے بہترین سکیورٹی انتظامات اور پولیس کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔
بھکر ،دریا خان کے جلوس مقررہ راستوں ہلٹن چوک ،محمدی چوک، عباس چوک،کالج روڈ،جھنگ موڑ،چشتی چوک،کنگ گیٹ، فوارہ چوک، اور میلاد چوک پر جاری ہیں۔











