بھکر،08 ستمبر(اے پی پی ): ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایت پر منشیات کے روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔اس حوالے سے تمام سرکل آفیسرز نے اپنے اپنے سرکل میں مختلف تعلیمی اداروں میں جا کرآگاہی مہم کے تحت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے لیکچرز دیئے ۔
انہوں نے نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں کے متعلق آگاہ کیا نیزبتایا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے سماج دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لاکر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ اپنی نسلوں کو منشیات سے بچانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اوراگر آپ کے علاقے میں منشیات فروشی ہورہی ہے تو اس صورت میں اس نمبر 03337865558 پر اطلاع دیں تاکہ منشیات فروشی کا تدارک ہوسکے ۔











