بھکر؛ڈی پی او کی طرف سے روز مرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ،شہریوں سے ملاقات اور انکے مسائل دریافت کئے

10

 

بھکر،11 ستمبر(اے پی پی): آئی جی پی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بھکر محمد نوید کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کیے.

ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس آفیسران کو بذریعہ ٹیلیفون ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نے تفتیشی آفیسران میں تفتیش کی مد میں 3 لاکھ 50 ہزا رروپے کے چیک تقسیم کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید نے کانسٹیبل غضنفرعباس کو ڈی پی اوآفس بھکر ملاقات کے لیے بلوا کر سپیشل چائلڈ سے ملاقا ت کی ، بچے کو پیار کیا ، مالی امداد کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔