بدین ،11 ستمبر (اے پی پی ):بجلی چوروں کے خلاف آپریشنحیسکو نے بدین میں گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے، ایکسیئن حیسکو کا کہنا ہے کہ پہلے روز پانچ بجلی چوروں کے خلاف مقدمے درج کرواکر سیکڑوں کنیکشن منقطع کردیئے ہیں۔وفاقی حکومت کے احکامات پرحیسکو بدین نے بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے اس سلسلے میں ایکسیئین علی رضا بھٹی، ایس ڈی او آیت رحمان سومرو کی سربراہی میں درجنوں حیسکو عملے نے بدین شہر کے مختلف علاقوں کڈھن روڈ، سیرانی روڈ، غریب آباد چوک اور دیگر علاقوں میں دوران آپریشن سیکڑوں غیرقانونی کنیکشن منقطع کردیئے اور ہزاروں میٹر بجلی کی تار اپنے ضبط کرلی، جبکہ حیسکو ایکسیئن علی رضا بھٹی کا کہنا ہے کہ پانچ بجلی چورون کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے اور پولیس کو ان کے خلاف کاروائی کے لیئے بھی کہا ہےجبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف آپریش مستقل جاری رہے گا-











