بھکر؛ جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاﺅن ،منشیات و اسلحہ برآمد ، ملزمان گرفتار

65

بھکر،07 ستمبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کی ہدایت پر بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون تسلسل سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر عامر شہزاد مع ٹیم نے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے تین منشیات فروش محمد اکرم ارائیں، محمد احمداور عابد گادی کو گرفتار کر کے 80 لیٹر شراب اورآئس برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد علی حسن اور محمد فیصل کو گرفتار کر کے 2 عدد پسٹل 30 بور آمد کر لیے۔

 ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان اظہر جاوید کے ساتھ نوید اقبال سب انسپکٹرنے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کرتے ہوئے ایک مشہور زمانہ منشیات فروشہ سمیرا بی بی کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ ایک اور کارروائی میں محمد انور منشیات فروش کو گرفتار کر کے 25 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

 ایس ایچ او تھانہ منکیرہ امیر احمد خان بمعہ ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش رمضان راہی عرف مکھی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1100 گرام چر س برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر وحید حسن لک نے ٹیم کے ہمراہ متعدد واردوتوں میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عمر دراز کو گرفتار کر لیا قبضہ سے 1180 گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر احسان اللہ خان نے ٹیم کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک ناجائز اسلحہ ہولڈر گرفتار کر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ، ایک اور کارروائی میں ڈکیتی کا ملزم گرفتار کر کے قبضہ سے نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ ظہیر عباس نے شکیل احمد سب انسپکٹرکے ساتھ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محمد عمران بھٹی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 519 گرام چرس برآمد کر لی۔

انچارج آئی ٹی برانچ رضوان محمود ملک نے اپنی ٹیم کے ساتھ دوسال قبل چوری ہونے والا موبائل مالیتی 30 ہزار روپے مظفر گڑھ سے برآمد کر کے مالک کے حوالے کیا۔